جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بلدیہ ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے سے تین بچے بے ہوش

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں زہریلی چیز کھانے یا کھلانے سے تین کم سن بچے بے ہوش ہوگئے ہیں، بچوں کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے گلشن غازی بلاک اے میں باڑے کے قریب سے چار سالہ بچہ محمد اقبال، تین سالہ بچی حفضہ اور دو سالہ فاطمہ بے ہوشی کی حالت میں ملے ۔

تینوں بچوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ بچوں کو کسی نے کوئی چیز کھلائی یا وہ ازخود کوئی چیز کھانے سے متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.