جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام افسران سے اضافی چارج واپس

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام افسران سے اضافی چارج واپس لے لیا اور اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 18 افسران سے اضافی چارج واپس لیے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام افسران سے اضافی چارج واپس لینے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔

کے ایم سی کے ان 18 افسران کے پاس ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے اضافی چارج تھے۔

نوٹیفکیشن میں تمام محکموں کو احکامات پر عمل درآمد کرکے فوری طور پر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے او پی ایس افسران سے بھی اضافی چارج واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.