الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے یکم اور 2 فروری کو اجلاس طلب کرلیا۔
ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ یکم فروری کو خیبرپختونخوا، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت ہوگی۔
اسی طرح 2 فروری کو سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق میٹنگ ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.