بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی نے تحریک انصاف سے اتحاد کیا، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے الزام لگایا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی نے تحریک انصاف سے اتحاد کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد سومرو نے کہا کہ اگر شرجیل میمن ایک بھی سیٹ پر تحریک انصاف سے اتحاد ثابت کردیں تو وہ انتخابی نتائج قبول کرلیں گے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ الیکشن کمیشن لے کر جارہے ہیں، آج الیکشن کمیشن میں میٹنگ ہے۔

واضح رہے کہ سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن حلقوں میں ان کے امیدوار جیت رہے تھے وہاں نتائج روکے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.