بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول نے جو ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ فضل الرحمٰن پر چلا دیا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول نے جو ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ مولانا پر چلا دیا ہے، فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم پر وار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی راج کماری مولانا کے کندھے پر سر رکھ کر آہیں سسکیاں لے رہی ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں فردِ واحد کی حکومت ہے، آمرانہ حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی حکومت کو پروفیسر بن کر لیکچر دیتے ہیں، سندھ میں کونسے طاقتور چوہے ہیں جو 40 ارب کی گندم کھاگئے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.