وزیر جیل خانہ جات اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کراچی سمیت سندھ کو کھا چکے ہیں، ہر جگہ ناکامی کے بعد یہ لاڈلا جنوبی پنجاب سے بھی ناکامی کا میڈل سجائے واپس جارہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ بھر میں تباہی اور بربادی کی داستانیں بچے بچے کی زبان پر ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ کے سند یافتہ ڈاکوؤں کی پنجاب میں ڈاکے کی منصوبہ بندی کامیاب نہیں ہوگی، جنوبی پنجاب کے عوام نے بلاول اور اس کی تانگا پارٹی کو آئینہ دکھا دیا ہے۔
Comments are closed.