بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے کا قتل، لڑکی شدید زخمی

کراچی میں غیرت کے نام پر بھائی اور ماموں نے تیز دھار آلے سے لڑکے اور لڑکی کو شدید زخمی کردیا، اسپتال پہنچنے پر لڑکا دورانِ علاج دم توڑ گیا دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابو الحسن اصفہانی روڈ پر قائداعظم کالونی میں چھریوں کے وار سے نوجوان لڑکا اور لڑکی شدید زخمی ہوئے جنہیں شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل بھی کر رہا تھا۔

جہاں پر 22 سالہ ماجد دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ 20 سالہ لڑکی گلناز کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

عدالت نے ملزم کاشف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

دونو ں پر حملے میں ملوث لڑکی کے بھائی شیراز اور اس کے ماموں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نے پولیس کو بیان دیا کہ انہوں نے یہ عمل غیرت کے نام پر کیا، پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.