چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ انقرہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اس دہشتگرد حملے میں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن اور رواداری کے فروغ میں پاکستان اور ترکیہ ساتھ ہیں، ہم مل کر دہشتگردی کے اس خطرے پر قابو پائیں گے۔
Comments are closed.