بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کا سینئیر صحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  سینئیر صحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیم صافی کی والدہ کے انتقال کی خبر سے دلی صدمہ ہوا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ماں کی جدائی سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی سانحہ نہیں ہے۔

 بلاول بھٹو نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.