پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ ہارنے پر اسمبلی توڑنے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان ہار گئے،ہم جیت گئے، پی ڈی ایم نے یکجا ہوکر ہر علاقے میں اس کٹھ پتلی کو ہرایا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اب عمران خان کو کون روک رہا ہے کیا کپتان انتخابات سے خوفزدہ ہیں؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments are closed.