وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی پارلیمنٹ میں نائب قائد حزب اختلاف انجیلا رائنر نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انجیلا رائنر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کے لیے امداد پر حکومتِ برطانیہ اور عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں نائب قائد حزب اختلاف انجیلا رائنر سے ملاقات کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.