بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ندا ڈار نے بھارت کیخلاف پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنادیا

ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں ندا ڈار نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے ویمن ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

ندا ڈار نے ایشیا کپ کے میچ میں 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل ویمن ٹی ٹوئنٹی میں کسی پاکستانی پلیئر کا سب سے بڑا اسکور 53 تھا۔

بسمہ معروف نے 2018 میں 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

نداڈار نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر بسمہ معروف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.