پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بلال ورک پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت وحشیانہ تشدد کیا گیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے بلال ورک پر پنجاب پولیس نے تشدد کیا۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بلال ورک کے بھائی کو اغواء کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں پر تشدد کیا جا رہا ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں کے گھروں پر چڑھائی اور توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ الیکشن نہ لڑیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی مقابلہ کرے گی۔
Comments are closed.