پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

بعض لوگوں کو میرے پکوڑے تلنے پر اعتراض ہے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کو عوام کی افطاری کے لیے میرے پکوڑے تلنے پر اعتراض ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واقع فوڈ اسٹریٹ پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عوامی افطاری کے لیے اگر میں پکوڑے بنا رہا ہوں تو اس میں کیا برائی ہے؟

کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری لوگوں سے ملنے کے لیے نارتھ ناظم آباد کی فوڈ اسٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے سحری کی۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ میں عوام کے لیے ہر کام کرنے کے لیے تیار ہوں، تنقید کرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ عوام ہر صاحبِ اختیار کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں، سرجانی میں عید کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.