emily willis hookup edf8329we dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بشریٰ کیخلاف بیان کے بعد دانیہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے مرحوم کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کے خلاف بیان دینے کے بعد انسٹا گرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر دانیہ ملک کا آفیشل اکاؤنٹ موجود تھا جس پر اُنہوں نے گزشتہ روز بشریٰ اقبال کے خلاف بیانات جاری کیے تھے۔

دانیہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی میڈیا کے سامنے جو بول رہی ہیں کہ مجھے طلاق ہو گئی ہے تو یہ سب جھوٹ ہے، 5 جون کو خود عامر لیاقت نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اُن کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ آپ عامر لیاقت سے طلاق لے چکی ہیں لہٰذا آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ اُن کے معاملات میں بولیں، آپ کے لیے وہ نامحرم ہیں۔

یہ بیانات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے جس کے بعد دانیہ ملک نے انسٹا گرام سے اپنا آفیشل اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔

معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ ساجد نے کہا ہے کہ اگر اُن کی بیٹی کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمے دار سیدہ بشریٰ اقبال ہوں گی۔

دانیہ ملک نے پہلے اعلان کیا تھا کہ عامر لیاقت کی زندگی میں ان سے صلح ہوگئی تھی جبکہ بشریٰ اقبال نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ عامر لیاقت اور دانیہ کی طلاق ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.