لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو مہلت دے دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔
دورانِ سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا کہ درخواست گزار بشریٰ بی بی کو مقدمات کی تفصیلات چاہئیں۔
سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وقت دے تو بشریٰ بی بی پر مقدمات کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔
جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 27 نومبر تک مہلت دے دی۔
Comments are closed.