
کراچی کے اورنج لائن اور انٹرا سٹی بس منصوبوں کیلئے چین سے منگوائی گئی 69 بسیں پورٹ پر جہاز سے اتارنے کا کام جاری ہے، بسوں کی بندرگاہ سے ٹرمینل منتقلی میں ایک ہفتہ لگے گا۔
حکام محکمۂ ٹرانسپورٹ کاکہنا ہے کہ 20 بسیں اورنج لائن منصوبے کے لئے ہیں، جبکہ دیگر 49 بسیں شہر کے 2 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق چین سے آئی بسوں کی بندرگاہ سے ٹرمینل منتقلی میں ایک ہفتہ لگے گا، ٹرمینل منتقلی کے بعد ڈرائیورز اور اسٹاف کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اورنج لائن منصوبے پر کام آخری مراحل میں ہے، جولائی میں نئی بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.