what is the best gay hookup app free nyc hookups hookup Middletown Delaware emily willis hookup homemade hookup best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجا کے اخراجات ستمبر 2021 کے بعد سامنے نہ آ سکے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کے منع کرنے پر ان کے ستمبر 2021 سے لے کر اب تک کے اخراجات پی سی بی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے۔

سابق چیئرمین احسان مانی کے دور میں چیئرمین کے اخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیے جاتے تھے، ان کے دور میں ان سے پہلے کے سربراہان کے بھی اخراجات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

چیئرمین رمیز راجا نے ستمبر 2021 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ ستمبر میں ابتدائی دنوں کے اخراجات ویب سیٹ اپ ڈیٹ کیے گئے تھے اس کے بعد اخراجات جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں کے اخراجات منظر عام پر آنے کے بعد رمیز راجا نے مزید اخراجات اپ ڈیٹ کرنے سے روک دیا تھا، احسان مانی کی خواہش پر اخراجات ویب سائٹ پر دیے جاتے تھے۔

پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ قانونی اور آئینی طور پر اخراجات جاری کرنا ضروری نہیں ہے، یہ چیئرمین کی صوابدید ہے کہ اخراجات جاری کریں یا نہ کریں، موجودہ چیئرمین پی سی بی نہیں چاہتے اس لیے ستمبر کے بعد اب تک اخراجات اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.