لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بزنس کمیونٹی کے کیسز نیب سے ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کو منتقل ہوجائیں گے، مگر انہی کیسز میں بزنس کمیونٹی کو نیب کے نوٹسز آرہے ہیں اور ہراساں کیا جارہا ہے۔
پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں طارق مصباح کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کی شکایات کے لیے چیئرمین نیب نے جو کمیٹی بنائی اس نے آج تک کام ہی شروع نہیں کیا، اسی لیے چیئرمین نیب کو خط لکھا۔
صدر لاہور چیمبر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب کا بزنس کمیونٹی کے معاملات سے کیا تعلق ہے؟۔
Comments are closed.