بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزرگ شہری یکم اپریل کو دوسری ویکسین لگوائیں، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 10مارچ کو کورونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہری یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں، دوسری خوراک کیلئے اتوار والے دن بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ بزرگ شہریوں نے جس سینٹر سے پہلی ڈوز لگوائی دوسری ڈوز بھی اسی سینٹر سے لگوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری ڈوز لگوانے والے شہریوں کو میسج موصول نہ ہونے کی صورت میں بھی بائیسویں دن ویکسین لگا دی جائے گی۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز بھی ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے،ویکسی نیشن سینٹرز پر وافر مقدار میں کورونا ویکسین دستیاب ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 126 کورونا ویکسی نیشن سینٹر بنائے گئے ہیں، روزانہ تقریباً 20 ہزار بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین سے ویکسین کی10لاکھ ڈوز جلد پاکستان پہنچے گی،50 سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.