جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم بزدلانہ حملوں سے مرعوب ہوئے ہیں نہ ہی ہوں گے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، ہم اب تک بزدلانہ حملوں سے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ ہی ہوں گے۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ حملے کامقصد الیکشن کے عمل سے قیادت کو دور رکھنے کی سازش ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، تھریٹس الرٹ کے باوجود سیکیورٹی فراہم نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔
Comments are closed.