وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت مزدوروں، محنت کشوں کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں خصوصاََ پاکستان کے محنت کشوں کو سلام، پاکستان اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی محنت کش ہمارے سر کا تاج اور قیمتی اثاثہ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ محنت کش، مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی منظوری دی، 7.5 ارب کا فنڈز مستحقین تک پہنچایا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کم از کم تنخواہ 15سے بڑھا کر 17ہزار 500 کی گئی جبکہ لیبر اسکولز میں مزدوروں کے 55 ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم دی جاری ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اسکالرشپ میں 3 ارب، ڈیتھ گرانٹ 2 ارب اور شادی گرانٹ کے لیے 2 ارب سے زائدفنڈز دیے گئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مزدوروں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، 25 ہزار ڈیجیٹل کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بزدار حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
Comments are closed.