منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمے میں کردار ادا کیا

انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کی سربراہی کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

بریگیڈئیر مصطفیٰ کمال برکی نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے 12 اکتوبر 1995 کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

بر یگیڈیئر برکی کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.