جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

برہان قایا ترک جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے بورڈ آف ایگزیکٹو رکن منتخب

برہان قایا ترک کو صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے دی سینٹرل ڈیسیشن اینڈ ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کرلیا ہے۔

برہان قایا ترک اس سے قبل حکمران پارٹی کے ڈپٹی ہیڈ آف فارن افیئر کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

برہان قایا ترک مسلسل تین ادوار میں رکن پارلیمنٹ رہے، وہ ’ترکی، پاکستان انٹر پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ‘ کے مسلسل تین بار چیئرمین بھی رہے ہیں۔

برہان قایا ترک اس وقت پاک ترک کلچرل ایسوی ایشن کے صدر کے طور پر بھی فرائض ادا کررہے ہیں۔

پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے نتیجے میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ’ستارہ امتیاز‘ سے بھی نوازا گیا ہے۔

برہان قایا ترک نے اعلیٰ تعلیم لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی سے حاصل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.