منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

بروقت الیکشن ہی پاکستان میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں، پلڈاٹ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) نے قرا ر دیا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور بروقت عام انتخابات ہی پاکستان میں سیاسی استحکام کو واپس لاسکتے ہیں۔

پلڈاٹ اعلامیے کے مطابق جن افراد پر 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کا الزام ہے، ان کا احتساب جاری ہے، اس احتساب سے سیاسی و انتخابی عمل میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق 12 اگست 2023ء کو قومی اسمبلی کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر اکتوبر میں نئے الیکشن ہونا ضروری ہیں۔

پلڈاٹ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو اکتوبر 2023ء تک عام انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے، جو 5 سال میں معیشت ٹھیک کرنے کےلیے مشکل فیصلوں کا مینڈیٹ رکھتی ہے۔

پلڈاٹ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابات 90 دن میں کرانے کی صورت میں عام انتخابات کی آخری تاریخ 11 نومبر 2023ء ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اگرچہ آئین کی ہنگامی شقیں قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال تک توسیع کی اجازت دیتی ہیں، یوں اکتوبر 2024ء تک قومی اسمبلی کے انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

پلڈاٹ اعلامیے کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان 2023ء کی مردم شماری کے نتائج مکمل کرے، جسے مشترکہ مفادات کونسل بروقت منظور کرے، اس طرح الیکشن کمیشن انتخابی حلقہ بندیاں وقت پر مکمل کرسکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.