برمودا میں ہونے والی سیلنگ گراں پری میں آسٹریلیا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹام سلنگز بی اور آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر لیڈنگ پوزیشن میں آگئے، کوویڈ-19 کی وجہ سے سیلنگ چیمپئن شپ 14 ماہ بعد ہو رہی ہے۔
سیلنگ کے اوپننگ ایونٹ میں 2019 کے فاتح ہیلزمین سلنگز بی اور ٹیم آسٹریلیا ابتدا سے ہی سب پر سبقت لیے ہوئے تھے۔
انھوں نے اس ریس میں فرانس کے خلاف کامیابی بھی حاصل کی جبکہ بین اینسزلی اور برطانیہ کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوزیشن برقرار رکھی۔
پہلے دن کے ایونٹ کے بعد مجموعی طور پر اسٹینڈنگز میں آسٹریلیا پہلے، جاپان دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔
برمودا ایونٹ کا اصل آغاز ہفتے کو ہونا تھا، لیکن موسم کی کی وجہ سے ایونٹ کو جمعے سے شروع کردیا گیا۔
ایونٹ میں فائنل کی دو ریسز آج متوقع ہیں۔
Comments are closed.