بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطرف گورنر پنجاب کی آئینی ماہرین کیساتھ مشاورت

برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد آئینی اور قانونی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

ذرائع حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے، ان کو سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔

گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ تیمور تجمل کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔

صدر کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر، صدر کی رضامندی تک رہے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے صدر عارف علوی کو پیغام میں کہا تھا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.