لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن و نااہلی کے الزامات ثابت ہونے پر ایک سول جج کو عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ برطرفی کے 10 سال پورے ہونے پر ایک سول جج کو بحال کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سول جج شرافت علی ناصر کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شرافت علی ناصر کیخلاف 2014ء کی کرپشن کی شکایت پر الزامات ثابت ہوئے۔
شرافت علی ناصر کو قانون کے مطابق وضاحت و دفاع کے تمام مواقع فراہم کئے گئے جس میں وہ اپنا دفاع نہ کر سکے۔
ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے برطرفی کے دس سال بعد سول جج محمد خالد کو عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ انہیں 2011 میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔
Comments are closed.