برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے 9 مئی سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست کی خبروں کو مسترد کردیا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی کوئی فہرست تیار نہیں کی ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ 500 اوورسیز پاکستانیوں کی فہرست کی خبر درست نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی فہرست ہوتی تو ان میں سے کچھ کو تو گرفتار کیا جاتا۔
Comments are closed.