جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

برطانیہ: 2023 میں بھی محمد مقبول ترین نام

برطانیہ میں رواں سال بھی اسمِ محمد مقبول ترین رہا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 2023ء میں بچوں کے رکھے جانے والے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ 

میڈیا رپوٹ کے مطابق اس سال بھی محمد، لڑکوں کا رکھا جانے والا سب سے مقبول نام رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ مسلم بچوں کے دیگر مقبول ناموں میں علی، عبداللّٰہ، عبدل، موسیٰ، احمد، یوسف، عمر، اور حمزہ شامل ہیں۔

نوزائیدہ بچیوں کے رکھے جانے والے ناموں میں لیلیٰ سرفہرست رہا، دیگر ناموں میں مریم، فاطمہ، نور، عائشہ اور زہرہ شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.