برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم سے متاثرہ مریض سامنے آگئے۔ جس کے بعد مقامی کونسل نے ویلی رینج اور موس سائیڈ کے رہائشیوں کو کورونا ٹیسٹ کروانےکی ہدایت کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہیلتھ ورکرز اور کونسل کے ارکان آج سے لوگوں کے گھروں میں جا کر ٹیسٹ کریں گے۔
اسکے علاوہ نئے وائرس سے متاثرہ افراد کے علاقے کے دس ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔
دوسری جانب برطانوی حکومت نے نے مسافروں کیلئے نئی پابندیاں متعارف کرادی ہیں۔
لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 فروری سے برطانیہ آنے والوں کو قرنطینہ میں دو ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ دوسرے اور دوسرا ٹیسٹ آٹھویں روز ہوگا، اور اس کی فیس مسافر ہی دیں گے۔
Comments are closed.