بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ چینی نہیں گورا سرٹیفکیٹ و ویکسین درست مانتا ہے: اسد عمر

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کا گورا سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک ہیں۔

یہ بات وفاقی وزیر، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے چینی اور دیگر سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک نہیں ہیں۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے یہ فیصلہ امریکا اور یورپ میں جعلی سرٹیفکیٹ کے شواہد ملنے کے باوجود کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد کورونا وائرس کی موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ ملک بھر میں اب تک 27 ہزار 986 کورونا مریض انتقال کر چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ چین کی کورونا وائرس کی ویکسین عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے منظور شدہ ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کا یہ فیصلہ صحت سے متعلق احتیاطی طور پر کیا گیا ہے یا یہ نو آبادیاتی ذہنیت کے اثرات ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.