برطانیہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن میں مختلف ادارے اور شخصیات بھی شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی 86 شخصیات اور ادارے برطانیہ کی نئی پابندیوں کا نشانہ بنے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے پابندیوں کے لیے روس کی توانائی کے بڑے اداروں کو ہدف بنایا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے پابندیوں میں اسلحہ ترسیل کی کمپنیوں کو بھی ہدف بنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ روس سے ہیرے، کاپر، المونیم اور نکل کی برآمدات پر پہلے ہی پابندی لگا چکا ہے۔
Comments are closed.