برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 33 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ 32 ہزار 548 افراد بیمار ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ بھر میں 86.4 فیصد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ بھر میں 64.6 فیصد افراد کو دوسری ڈوز بھی لگادی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.