برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔
برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ بھر میں مزید 27 ہزار 334 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 86.1 فیصد کو ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جاچکی، جبکہ 64 فیصد کو دوسری ڈوز بھی لگائی جاچکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق وبا کے آغاز کے بعد کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ 28 ہزار 231 ہوگئیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.