بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں کورونا سے مزید 18 افراد ہلاک، 2729 میں وائرس کی تشخیص، محکمہ صحت

برطانیہ میں کورونا سے مزید 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں مزید 2 ہزار 729 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی ڈوز 33.2 اور دوسری 11.1 ملین افراد کو لگادی گئی۔ کورونا سے مجموعی اموات ایک لاکھ 27 ہزار 345 ہوگئیں۔  

ادھر آئرلینڈ میں کورونا سے مزید10افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4866 ہوگئیں۔

ڈبلن سے محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے 617 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 310 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.