funny will send nudes in 20 minutes no hookups office hookup free messege hookup sites hookup Blooming Grove hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں کنوارے شخص نے رشتے کی تلاش کے لیے بل بورڈز لگادیے

برطانیہ میں ایک  کنوارے شخص نے رشتے کی تلاش کے لیے سڑک پر بل بورڈز لگادیے۔

29 سالہ محمد ملک نے برمنگھم کی سڑکوں پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک اشتہار لگایا ہے، جس میں اس نے رشتہ ڈھونڈنے کا ذکر کیا ہے۔

بل بورڈز پر محمد ملک نے نہ صرف اپنی تصویر لگائی ہے بلکہ اس میں ذکر بھی کیا ہے کہ مجھے ارینج میرج سے بچایا جائے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس نے معقول رشتے کی تلاش کے لیے ایک  ویب سائٹ بھی بنائی ہے جس میں محمد ملک نے نہ صرف ویب سائٹ بنانے کا مقصد بتایا بلکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسے کیسا رشتہ درکار ہے۔

محمد ملک نے رشتے کے اشتہار میں اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پنجابی ہے، تاہم اسے ایک ایسی ساتھی کی ضرورت ہے جو مسلم ہو اور اپنی روایات اور مذہب کو اچھے طریقے سے لے کر چلے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے رشتہ ڈھونڈنے والی خواتین کا طریقہ راس نہیں آیا تو میں نے اس کے متبادل کے طور پر یہ طریقہ اپنایا ہے، تاہم مجھے ایسی لڑکی چاہیے جو میرے ماں باپ کا خیال بھی رکھ سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.