بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں سفری پابندیوں میں نرمی، ویکسینیشن کرانے والے بالغ افراد قرنطینہ شرط سے مبرا

برطانیہ میں سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ویکسی نیشن مکمل کرانے والے 18 سال سے زائد عمر کے برطانوی شہری ملک میں واپسی پر قرنطینہ کی شرط سے آزاد ہوں گے۔ 

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ برطانیہ نے کورونا کے سبب بہت زیادہ متاثرہ ممالک کی لسٹ سے واپسی پر قرنطینہ لازمی قرار دیا ہوا تھا۔ 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 19جولائی سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.