برطانیہ میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 26 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ بھر میں 31 ہزار 772 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں 87.1 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ برطانیہ میں 66 فیصد افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگادی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.