برطانوی فوج کی طرف سے 1897ء کے دوران لوٹے گئے نوادرات آکسفورڈ یونیورسٹی 125 سال بعد نائیجیریا کو واپس کرے گی۔
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا نے رواں سال ہی یونیورسٹی سے درخواست کی تھی کہ اس کے نوادرات لوٹائے جائیں۔
ان 97 اشیاء میں کانسی کی چیزیں بھی شامل ہیں، برطانوی فوج نے بینین شہر سے یہ سامان قبضے میں لیا تھا۔
اس وقت یہ سامان آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیر انتظام دو عجائب گھروں میں موجود ہے۔
پِٹ ریور میوزیم کو نائیجیریا کے قومی کمیشن برائے عجائب گھر کی طرف سے نوادرات کی واپسی کی تحریری درخواست موصول ہوئی تھی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کونسل نے اس درخواست کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوادرات کی واپسی سے قبل خیراتی کمیشن میں درخواست بھیجی جائے گی جس کے بعد باضابطہ منظوری ممکن ہوگی۔
Comments are closed.