برطانیہ میں بھی صحافیوں کی شامت آنے والی ہے، حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث بننے والی خبریں دینے والے صحافیوں کو 14 برس کی سزا ہوسکے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت ایک ایسا قانون لانے کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت خفیہ حکومتی معلومات افشا کرنے والے صحافیوں کو 14 برس تک کی سزا دی جاسکے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اصلاحات کے منصوبہ پر غور شروع کردیا، فارن ایجنٹس سے نمٹنے والا قانون ان صحافیوں پر بھی لاگو ہوگا جو خفیہ حکومتی معلومات افشا کریں گے۔
نئے قانون کے تحت خفیہ معلومات افشا کرنے والے صحافیوں سے دفاع کا حق چھن جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 1989 کے ایکٹ کو انٹرنیٹ کے موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جائزہ لیا جارہا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور لا کمیشن نے حکومت کی مجوزہ اصلاحات کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کردیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ’عوامی مفاد کا دفاع‘ کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانون اگر ابھی لاگو ہوتا تو میٹ ہینکاک کی بوسہ لینے والی تصاویر کی اشاعت پر کارروائی ہوسکتی تھی۔
Comments are closed.