بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ سے کار وزارت خارجہ کے خط پر برآمد کی گئی

برطانیہ سے چوری شدہ کراچی سے برآمد ہونے والی کار کی تحقیقات میں کئی بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ سے چوری ہونے والی کار کی کراچی سے برآمدگی کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ محکمہ کسٹمز نے قیمتی کار وزارت خارجہ کے لکھے گئے خط پر برآمد کی۔

برطانیہ سے چوری شدہ قیمتی کار سے متعلق وزارت خارجہ کے خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی، یہ قیمتی گاڑی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزارت خارجہ کی منظوری سے ایک سفیر نے منگوائی۔

وزارت خارجہ کی تحقیقات کے مطابق گاڑی مشرقی یورپ کے ایک ملک کے موجودہ سفیر کی درخواست پر کسٹمز نے تحویل میں لی، سابق سفیر نے قیمتی گاڑی ایگزیمپشن سرٹیفیکیٹ 6021 کے ذریعے منگوائی۔

تحققیات کے مطابق وزارت خارجہ کا خط سفیر کو ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ 22 نومبر 2019ء کو جاری کیا گیا، سابق سفیر ستمبر 2019 میں پاکستان آئے اور ستمبر 2020 میں واپس بلا لیے گئے۔

وزارت خارجہ کے خط کے مطابق موجودہ سفیر نے گاڑی کی ملکیت سے انکار کر کے اسے ڈی رجسٹر کرنے کی درخواست کی، اُن کا کہنا تھا کہ گاڑی ان کے قبضے میں نہیں ہے۔

خط کے مطابق سفارتخانے نے درخواست کی کہ گاڑی قبضے میں لی جائے کیونکہ اس کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی ابتدائی تحقیقات پر مبنی خط ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو کارروائی کے لیے لکھا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.