بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی برآمدگی کیس: 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ

برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کیس میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا۔

کراچی کی کسٹم کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نوید یامین بلوانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جبکہ دوسرے  ملزم جمیل شفیع کی 20 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں 30 کروڑ روپے کی چوری کا الزام ہے، گاڑی 3 ستمبر کو ڈیفنس کے علاقے میں چھاپا مار کر برآمد کی گئی تھی۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ آٹو میٹک گاڑی کی مالیت 30 کروڑ سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.