برطانوی ریلوے کی 30 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال کل سے شروع ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہڑتال میں 13 ٹرین آپریٹرز کے 40 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کل سے آئندہ چھ دن تک لاکھوں افراد کو ریل سے سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہڑتال منگل، جمعرات اور ہفتے کو ہوں گی۔ دوسری جانب یونین اور ریلوے حکام کے درمیان ہڑتال ختم کرانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ منگل کو انڈر گراؤنڈ ریلوے کی بھی ہڑتال ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے باعث سڑکوں پر شدید ٹریک جام ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو پیدل یا سائیکل پر سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے یونین نے برطرفیوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ یونین نے تنخواہ میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ہڑتال کے دوران 20 ہزار سے زائد سروسز کی بجائے صرف ساڑھے 4 ہزار سروسز ملیں گی۔
Comments are closed.