بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: بینک ادائیگی نہ ہونے سے جوڑا 182 ملین یورو لاٹری کی رقم سے محروم

برطانیہ میں 182 ملین یورو کی لاٹری لگی، تمام نمبر میچ ہوئے لیکن جیتنے والوں کو رقم نہ مل سکی۔ برطانیہ کا ایک جوڑا جیک پاٹ حاصل کرتے کرتے رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاٹری ٹکٹ کی بینک ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے 182 ملین ڈالر کے جیک پاٹ سے مذکورہ جوڑا محروم ہوا۔ 

19 سالہ ریچل کا اکاؤنٹ خودکار نظام کے تحت مخصوص نمبر والا یورو ملین ٹکٹ خریدتا تھا۔ 

اس مرتبہ یورو ملین لاٹری میں ریچل اور لیئم کے مخصوص نمبر کی لاٹری نکلی۔ بعد میں پتہ چلا کہ اکاؤنٹ میں درکار فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کی خریداری نہیں ہوئی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.