اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

برطانیہ، بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ مستعفی

برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، سابق وزیراعظم بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیر ثقافت ناڈین ڈورس اور نائجل ایڈمز  بھی مستعفی ہوگئے، کنزرویٹو پارٹی کو اب تین ضمنی الیکشنز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے بورس جانسن کو ’بزدل‘ قرار دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کنزرویٹو سے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.