برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ملنے والے اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور شاہد آفریدی کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی ممبر شپ سے نوازا گیا، جس پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر باقاعدہ شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے ’رومن اردو‘ میں پیغام لکھا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو ملنے والی ممبرشپ کو شاندار خبر قرار دیا اور لکھا کہ آفریدی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ ملنے پر بہت مبارک۔کوئی شک نہیں کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام کے ساتھ پاک برطانیہ دوستی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ 4 مئی کو سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
Comments are closed.