لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا اور سینئر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری بھی موجود تھے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے عمران خان کی عیادت کی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ عمران خان نے پنجاب حکومت کو انگلش ٹیم کے دورے کے دوران بہترین سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
عمران خان نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.