جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

برطانوی ہائی کمشنر لاہور میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے جلد مزید ملاقاتیں کریں گی

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ لاہور میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سےجلد مزید ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر آئی پی پی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کریں گی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر کی مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ 

ذرائع کے مطابق آنے والے ہفتوں میں برطانوی ہائی کمشنر کی دیگر جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کر رہی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جین میریٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان جبکہ کراچی میں پیپلز پارٹی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں جین میریٹ نے برطانیہ پاکستان تعلقات اور معیشت پر بات چیت کی۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں کے دوران بروقت انتخابات کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق جامع اور پرُامن انتخابات کی اہمیت اور متعدد امور پر تبادلہ خیال ایجنڈے میں شامل تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.