برطانیہ کی تاریخ میں بچوں کی بدترین سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی پر 7 نومولود بچوں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا۔
نرس لوسی کو مکمل عمر قید کی سزا ملنے کی توقع ہے، یعنی وہ موت تک جیل میں ہی رہے گی۔
33 سالہ نرس لوسی پر مزید 6 بچوں کے اقدامِ قتل کا جرم بھی ثابت ہوگیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے کاؤنٹس آف چیسٹر اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں کام کرتی تھی، جہاں یہ تمام قتل جون 2015 سے جون 2016 کے درمیان ہوئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چیسٹر اسپتال کی انتظامیہ نرس لوسی کے خلاف الزامات کی تفتیش میں ناکام رہی۔
حکومت نے آزادانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور اب پولیس اُن تمام 4 ہزار کیسز کا جائزہ لے رہی ہے جو اس نرس نے اپنے کیریئر کے دوران ہینڈل کیے۔
Comments are closed.